two-friends-and-old-man

دو دوست اور بوڑھا با با😆 😅😜


ایک بار ایک دیہاتی بوڑھا بابا ر یل میں سفر کر رہا تھا، اس ڈبے 🚅 میں دو نوجوان لڑکے 👬 بھی سفر کر رہے تھے. بڑا لڑکا چھوٹے لڑکے سے کہتا ہے کہ یار آج زنجیرکھینچنی چا ہیئے. چھوٹا لڑکا جواباً کہتا کہ بلا وجہ زنجیر کھینچنے پر پچاس روپے جرمانہ ہوگا.
بڑا لڑکا 👦 کہنے لگا کہ کوئی بات نہیں، میرے پاس تیس روپے ہیں. تمہارے پا س کتنے ہیں؟🤔
چھوٹا 👦 کہنے لگا کہ اس کے پا س بیس روپے ہیں.
بڑا کہنے لگا، پھر زنجیر 🔗 کھینچ دیتے ہیں، جرمانہ ہو گا تو دے دیں گے.
ایک نے زنجیر کھینچ دی. کچھ دور جاکر ریل گاڑی رک گئی، اور ریلوے گارڈ آگئے اور پوچھنے لگے کہ زنجیر کس نے کھینچی؟
بڑے لڑکے نے ہوشیاری دکھائی اور بابے کی طرف اشارہ کیا کہ اس بابےنے زنجیرکھینچی ہے.
گا رڈ نے بابا جی سے پو چھا کہ بزر گو آ پ نے زنجیر 🔗 کیوں کھینچی؟
بابا پہلے تو حیران 😮 ہوا، پھر سنبھل کر کہنے لگا کہ اس کے پا س پچاس رو پے تھے، جو دونوں لڑکو ں 👬 نے اس سے چھین لئے ہیں، اور آپس میں با نٹ لئے ہیں. اس لئے اس نے زنجیر کھینچی.
گا رڈ 💂 نے لڑکوں کی تلا شی لی. پچا س و پے نکلے، جو گارڈ نے بابے کو دیےاور لڑکوں کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے.
😆 😅😜 😝 😛


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.