whatsapp-add-new-faeture-pin-favorite-chat

واٹس ایپ کا نیا فیچر (پسندیدہ چیٹس کو پن کریں)


نئے فیچر کی بدولت واٹس ایپ میں صارفین اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے۔

ہر دن لاکھوں لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔اورلا تعداد پیغامات وصول کرتے ہیں جن میں سے کچھ  پیغامات معلوماتی اور کچھ فضول ہوتے ہیں۔ بعض اوقات آپ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں اور پسندیدہ ترین چیٹس تک رسائی حاصل  کرنے کے لیے اسکرول ڈاؤن کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے اور صارف جنجھلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔اس سب سے چٹھکارا حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ  نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے۔فی الحال یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بی-ٹا ورژن 2.17.162 اور 2.17.163 میں دستیاب ہے جنہیں پلے اسٹور یا ’’اے پی کے‘‘ کی مدد سے بطور بی-ٹا ٹیسٹر رجسٹر ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر بہت پہلے سے فیس بک اور ٹویٹر پر موجود ہے جس کے ذریعے کسی پوسٹ کو ہمیشہ سب سے اوپر (pin to top) رکھا جاسکتا ہے۔نئے واٹس ایپ فیچر کی بدولت صارفین کے لیے یہ ممکن ہوگا کہ اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے تاکہ انہیں تلاش کرنے کے لیے اسکرول ڈاؤن نہ کرنا پڑے۔ سب سے اوپر رکھی جانے والی چیٹس کی نوعیت انفرادی بھی ہوسکتی ہے اور وہ گروپ چیٹس بھی ہوسکتی ہیں۔

چیٹ (chat)کو پن کرنے کا طریقہ

پسندیدہ چیٹ(chat) پر کچھ دیر کے لیے کلک کریں آپ کواپنے موبائل کی سکرین پر سب سے اوپر پِن (pin) کا آپشن نظر آئے گا۔اُس  آپشن پر کلک کرنے سے آپ اپنی پسندیدہ چیٹ (chat) کو پِن کر سکتے ہیں۔

how-to-pin-your-favorite-caht

واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو عوامی سطح پر پیش کرنے کےلیے کوئی تاریخ تو نہیں دی گئی ہے لیکن اندازہ ہے کہ یہ فیچر اسی ماہ کسی نئی واٹس ایپ اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہوجائے گا۔

ٹیکنالوجی کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہم سے رکینت  حاصل کریں اور تبصرے کے ذریعے اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کریں شکریہ۔