whatsapp

واٹس ایپ کے انٹرفیس میں اچانک نئی تبدیلی


واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹ میں انٹرفیس کو تبدیل کیا ہے جن میں سب سے نمایاں نیا ویڈیو کال کا بٹن ہے جبکہ اٹیچ منٹ بٹن کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ تبدیلیاں مارچ میں بیٹا ورژن میں سامنے آئی تھیں تاہم اب یہ بتدریج تمام صارفین کیلئے متعارف کرا دی گئی ہیں۔

ویڈیوکالنگ آئکن(icon) نے اٹیچ منٹ بٹن کی جگہ لے لی ہے جو کہ نیچے ٹیکسٹ بار میں منتقل ہوگیا ہے جو کیمرہ آئکن (icon)کے ساتھ چلا گیا ہے۔ اسی طرح ٹیکسٹ بار کو بھی واٹس ایپ نے بدل دیا ہے اور اب وہ چوکور ڈبے کی بجائے گول کونوں والے نئے انداز کے ساتھ ہے۔

WhatsApp-changed-interface

دوسری جانب واٹس ایپ کے نئے اسٹیٹس فیچر نے صارفین کا دل جیت لیا ہے۔ گزشتہ دنوں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ساڑھے 17 کروڑ افراد روزانہ اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل پر مبنی اسٹیٹس کو استعمال کررہے ہیں۔

یہ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ واٹس ایپ میں اس فیچر کو متعارف ہوئے صرف 10 ہفتے ہی ہوئے ہیں جبکہ یہ ایپ میں ایک الگ ٹیب میں موجود ہے اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح ہوم اسکرین پر ٹاپ پر نظر بھی نہیں آتی۔

مگر واٹس ایپ اسٹیٹس نے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے روزانہ صارفین کی تعداد 16 کروڑ کے قریب ہے۔ اس میں تصاویر اور ویڈیوز کو ایک سلائیڈ شو میں پوسٹ کیا جاتا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے بعد خودکار طور پر ختم ہوجاتا ہے

مزید معلومات کے لیے رکنیت حاصل کریں شکریہ۔