funny-story

لا ہو ریو ں کا ایک سیا نا چور


لاہور کا بہت مشہور بازار شاہ عالمی مارکیٹ، وہاں شام کے 5 بجے تھے اور بازار رش سے بھرا ہوا تھا، اسی رش میں میاں بیوی ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف تھے اور تقریباً 200 سے ذیادہ بندے اُنکے اس فیملی تماشے سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ بات کچھ اس طرح تھی کہ بیوی ضد کر رہی تھی اپنے شوہر سے کہ آج تم گاڑی خرید ہی لو، میں تھک گئی ہوں تمہاری موٹر سائیکل پر سفر کرتے کرتے، شوہر نے کہا اوے پاگل عورت میرا تماشہ نہ بنا دنیا کے سامنے اور موٹر سائیکل  کی چابی مجھے دے،
بیوی: تمہارے پاس اتنا پیسہ ہے! آج کار ? لو گے تو ہی گھر چلوں گی.
شوہر: اچھا پھر لے لیں گے ابھی چابی ? دو
بیوی: نہیں دونگی۔
شوہر: اچھا نہ دو میں تالہ ? ہی توڑ دیتا ہوں۔
بیوی نے کہا توڑ دو لیکن نہ چابی ملے گی نہ میں ساتھ جاؤں گی۔
شوہر: اچھا پھر یہ لے میں تالہ توڑنے لگا ہوں، میرے گھر ? نہ آنا پھر۔
بیوی: جاؤ جاؤ نہیں آتی تم جیسے کنجوس کے گھر۔
شوہر نے لوگوں کی مدد سے موٹرسائیکل کا تالہ کھول لیا
اوراپنے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیااور
بولا: تم آتی ہو یا میں جاؤں؟
تو وہاں کھڑے لوگوں نے سمجھایا کہ بی بی جاؤاتنی سی بات پراپنا گھر نہ خراب کرو۔
پھر اس نے شوہر سے وعدہ لیا کہ موٹر سائیکل بیچ کر جلد ہی گاڑی لے لے گا.
پھر دونوں کی صلح ہو گئی اور دونوں چلے گئے۔
تو جناب ٹھیک آدھے گھنٹے ? بعد اسی جگہ پر پھر سے مجمہ لگ گیا
ایک بندہ شور کر رہا تھا کہ
میرا موٹرسائیکل کوئی چُرا کر لے گیا۔ ? ? ? ?

Funny, urdu, story, facebook, tag, girl, make up,
hilarious, joke, status, tagging, fun, friends, news, tricks, humor, daily, ghomti, latest, viral, mazahiya, zabaradast, haha, hahaha, lol, laugh,comedy, tags, pakistani, thief, pakistan, india,indian, south, asian, hindi, desi, punjab, mazak, mazakia, pathan, kahani, story, kahaniya, mazakiya, FB