woman-poem-strange-woman

عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں(نظم)


عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں ۔

لوگ سچ کہتے ہیں
عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں ۔
رات بھر پورا سوتی نہیں،
تھوڑا تھوڑا جاگتی رہتی ہیں ۔
نیند کی سیاہی میں
انگلی ڈوبو کر
دن کا حساب لکھتی ہیں۔
ٹٹولتی رہتی ہیں۔
دروازوں کی کنڈیاں
بچوں کی چادر ۔۔شوہر کا من ۔
اور جب جاگتی ہیں ۔
تو پورا نہیں جاگتی ۔ نیند میں ہی بھاگتی ہیں ۔
سچ میں عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں ۔
ہوا کی طرح گھومتی کبھی گھر کبھی باہر۔ ٹفن میں روز رکھتی نئی نظمیں ۔ گملوں میں روز بوتی امیدیں ۔
پرانےعجیب سے گانے گنگناتی چل دیتی ہیں ۔ پھر نئے دن کا مقابلہ کرنے ۔ سب سے دور ہوکر بھی سب کے قریب ہوتی ہیں ۔
عورتیں سچ میں بہت عجیب ہوتی ہیں ۔
کبھی کوئی خواب پورا نہیں دیکھتیں ۔ بیچ میں ہی چھوڑ کر دیکھنے لگتی ہیں چولہے پر چڑھا دودھ ۔
کبھی کوئی کام پورا نہیں کرتی ۔
بیچ میں چھوڑ کرڈھونڈنے لگتیں
موزے ، بچوں کی پینسل ، ربڑ ،جوتے ۔
اپنے بچپن کی یادیں ۔
سہیلیوں کی باتیں ۔
بہنوں سے لڑائی اور انکا ماننا ۔
اور کچھ نہیں تو بس
ماں کو یاد کر کہ رو دینا ۔
ابّا کی لائی گڑیاں یاد آجاتی ۔
اور پرانے صندوق سے کچھ ادھوری یادیں ڈھونڈنا۔
کچھ ان کہی لفظوں کی کہانی کا

کھویا ہوا، ورق ڈھونڈنا
برسات کو یاد کرنا ۔
جب ہو جائے تو ۔بھاگتے رہنا کپڑے بھیگ نا جائے ۔اچار ، پاپڑ خراب نا ہو جائے
سچ میں عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں
خوشی کی امید پر پوری زندگی بتا دیتی ہیں ۔
ان گنت کھائیوں کے پل کو پاٹ دیتی ہیں۔
سچ میں عورتیں عجیب ہوتی ہیں …..??????

woman,poem, strange woman, women, child, husband, family, new, latest,urdu ,ghomti,pakistan,pakistani,desi,indian,asain.braish,rain,day,night,kitchen,cooking,work,hard work,story.mother,sister,wife,barsat,