Lifestraw urdu news 2016 pakistan

ایسی حیرت انگیز ایجاد جو انسانی زندگیاں بچا سکتی ھے


موجودہ صدی میں زیادہ تر لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ہر سال  34 لاکھ لوگ اپنی زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں جن میں چھ ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوےؑ ایک نئ ٹیکنالوجی دریافت کی گئ جس کو “لائف سٹرا” کا نام دیا گیا۔ یہ ایک سادہ فلٹریشن مشین ہے جو کے بجلی کے بغیر استمعال کرنے کے لیئے بنائ گئ ہے۔

اسے استمعال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ اس کے آلے کے ایک کنارے کو پانی میں رکھ کر دوسرے کنارے سے پانی کو پینا ہے۔ اس طرح آپ آلودہ پانی سے صاف پانی حاصل کر سکتے ہیں۔اور جب آپ پانی پی چکیں تو سٹرا کے ایک کنارے سے پھونک مار کر اسے صاف بھی کر سکتے ہیں۔

لائف سٹرا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یہ آلہ ایک ہزار لیٹر پانی پینے تک قابل استمعال ہے جو کہ ایک انسان کی  ایک سال کی پانی کی ضرورت ہے۔

ترقی پزیر ممالک کو دیکھتے ہوئے اس آلے کی قیمت بھی کم رکھی گئ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ٹیکنولوجی سے فائدہ اٹھا سکیں

اس آلے کے کنارے پرآنکھ سے نظر نہ آنے سوراخ موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پانی میں موجود گندگی اور بیکٹیریا آپ کے جسم میں داخل نہیں ہو سکتے اور آپ مختلف بیماریوں سے مہفوظ رہتے ہیں۔

this-simple-affordable-technology-is-going-to-make-history-meet-the-lifestraw