mobile-detect-your-health

خبردار,آپکا موبائل آپکا بھیدی


آپ کا موبائل  فون اب آپ کی صحت کا راز بتائے ماہرین نے یہ بات ایک تحقیق میں ثابت کر دی۔ مزید جاننے کے لیے  تفصیل  ملاحظہ کیجے۔

جب خراب شدہ موبائل فونز کو ری سائکلنگ کے عمل سے گزارا گیا  تواس سے حاصل ہونے مالیکیول (ذرات) سے صارف کی  صحت اور رِہہن  سہن کے بارے میں پتہ   لگایا  جا سکتا ِہے۔ سائنسدانوں کا  کہنا  ہے کہ موبائل فونز سے ملنے والے مالیکیول (ذرات)  کے جائزے سے  مصالحہ جات، جلد کی حفاظتی کریم اور ڈیپریشن  سے بچاؤ کی ادویات سمیت مختلف اشیاء کی اجزاء ملے ہیں۔ یہ وہ اشیاء ہے جن کا استعمال ہم اپنی روزمرہ  زندگی میں کرتے ہیں۔ موبائل فون آجکل کے جدید دور کی جدید ایجاد ہے۔ اس کے بغیر ہرشخص اپنی زندگی کو ادھورا سمجھتا ہے۔ موبائل فون کےبےشمارفوائد ہیں۔

ہم جب کسی چیز کو چھوتے ہیں توہمارے جسم میں سے بیکٹریا اوردیگر اشیاء کے اجزاء اُس چیز تک منتقل ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہاتھ  دھونے سے بھی ان اجزاء کو موبائل میں منتقلی سے بچایا نہیں جا سکتا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا  کی  ریسرچ  ٹیم نے مختلف افراد کے موبائل فونز اور ہاتھوں پر لگی اشیاء کے نمونے اکھٹے کیے۔اس کے بعد ان نمونوں کی ڈیٹا بیس سے شناخت کی، ہر صارف کی طرز زندگی کا پروفائل بنایا گیا۔ جسں کہ ذریعے موبائل فون کے مالک تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کچھ اجزاء انسانی جلد اور پسینے سے فون میں منتقل ہوتے ہے۔ ماضی میں کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلا تھا  کہ ایسے افراد جو تین دن تک نہاتے نہیں ہیں۔ اُن کی جلد پر ہائی جین (ایسی اشیاء جن کا استعمال صفائی اور صحت مند رہنے کے لیے کیا جاتا ہے) سمیت دیگر مصنوعات کے اجزاء بہت دیر تک موجود رہتے ہیں۔ جب وہ کسی چیز کو چھوتے ہیں تو ان اشیاء کے اجزاء اُس چیز میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ اب صارف کے فنگر پرنٹس کے بغیر بھی صارف کے  فون بارے میں پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

لہذا اپنی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی صفائی یقینی بنائے۔ صحت مند اور بھرپور زندگی گزارنے کے لیے حفطانِ صحت کے اصولوں پرعمل کرِیں۔
Inter-connection-between-health-and-hygiene

Mobile Phones,User,Health,Detect,Recycling,things,cleanness,Profile,life,owner,