hair-fall-solution-using-home-kitchen-tips

اب بال بڑھائیں چند دنوں میں


بالوں کو لمبا کرنے کے چند مفید گھریلو ٹوٹکے جن کو آزمانے سے آپ اپنے بالوں کو چند دنوں میں جتنا چاہیں بڑھا سکتی ہیں.
بالوں کی مہنگی، کیمیائی مصنوعات سے چھٹکارا حاصل کریں اور قدرتی طریقہ علاج کو آزمائیں.اس پوسٹ میں آپ کو بالوں کے جھڑنے سے بچانےکے لئےآسان اورمؤثر گھریلو طریقہ علاج بتائے جائیں گے. جن کو آزمانے سے آپ اپنے بالوں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں.ان میں سے بہت ساری چیزیں آپ کےاپنے کچن میں موجود ہوںگی.

hair fall solution, hair growth,hairstyle,oil,treatment,tips,dandruff,causes,disease,problem,remedy,oil,totkey

قدرت کا جادو پیاز کا جوس
benefits-of-onion-for-hair
یہ علاج سب سے زیادہ مؤثر اور قدیم ہے کیونکہ پیاز کے جوس میں سلفر پایا جاتا ہے جوکولیجن کی پیداوار کو ٹیشوز میں بڑھاتا ہے اور جس سے بالوں کو بھڑ نے میں مدد ملتی ہے.اس گھریلو طریقہ علاج کو آزمانے کے لیے پیاز کے چند ٹکڑے کاٹ کران سے رس نکال لیں. 10-15 منٹ کے لئے اپنے سر پر اس کو لگا ئیں اور پھر کسی بھی شیمپو سے سرکو دھو لیں.آپ کو چند دنوں میں ہی فرق محسوس ہو گا.آپ پیاز کے متبادل میں آلو کا جوس بھی استعمال کر سکتے ہیں .
ناریل کا دودھ
Coconut-Milk-for-hair-growth
ڈاکٹر “کھلنا کوچر” کے مطابق قدرتی بالوں کی افزآئش کے لئے سب سے زیادہ مؤثر علاج ناریل کے دودھ کا استعمال ہے کیونکہ یہ آئرن، پوٹاشیم اور ضروری فیٹس سے مالا مال ہے. اس علاج کے مطابق ایک تازہ ناریل سے ناریل کا دودھ لیں نصف لیموں کا رس شامل کریں. لیوینڈر تیل کے 4 قطرے شامل کریں. اس کو اچھی طرح مکس کریں اور اپنے سر پر اس کو لگائیں 4-5 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر سر کو پانی سے دھو لیں.
سبز چائے
used-green-tea-bags-for-hair-fall-solution
آپ کے پاس بہترین حل ،استعمال کیے ہوئے ٹی بیگ میں ہے جوآپ روزانہ استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سبز چائے میں وافرمقدارمیں ینٹ(antioxidants)موجود ہوتے ہیں جس سے بالوں کو بڑھنے اور جھڑنے  کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ استعمال شدہ چائے کی تھیلیوں سے سبز چائے کو نکال کرسر کی جلد پر استعمال کریں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں بعد میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ اسے دھو لیں.