saba-Qamar-Qandeel-Baloch

صبا قمر اب نظر آئے گی قندیل بلوچ کے کردار میں


پاکستانی اداکارہ صبا قمر بہت جلد اپنے اگلے ڈرامے میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کچھ دن پہلے صبا قمر نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ جن میں وہ ہو بہو قندیل بلوچ کی طرح نظر آ رہی ہیں۔

Work hard in silence,let success make the noise! #sabaqamar #characterrole #Biopic #khi #rebel

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

کئی ہفتوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ صبا قمر، قندیل بلوچ کا کردار ادا کریں گی اور ان کے انسٹاگرام پر موجود تصاویر بھی کچھ اسی جانب اشارہ کررہی تھیں اور اب آخرکار اداکارہ نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

On the sets of ? #sabaqamar #Khi #characterrole #biopic #megaproject

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

صبا قمر کا کہنا ہے کہ:قندیل بلوچ  نے ہمارے معاشرے کے دوہرے معیارات کی نمائندگی کی ہے  قندیل بلوچ  میں یہ جرات تھی کہ وہ لوگوں کے دوہرے چہرے دنیا کے سامنے لائی ۔اور اُن کا مزید یہ کہنا تھا کہ ’پاکستان میں ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جن کا لوگوں کے سامنے آنا بے حد ضروری ہے اور میں ان کہانیوں کے سامنے لانے میں مدد دینا چاہتی ہوں‘۔ قندیل ایک فائٹر تھی جو غیرت کے نام پر قتل ہوگئی، وہ ایک ایسی عورت تھی جس نے اپنے لیے کام ڈھونڈنے کی کوشش کی، لیکن وہ جہاں بھی گئی لوگوں نے اس کا غلط فائدہ اٹھایا، وہ اپنے خاندان کی مدد کرنے کے لیے پیسے کمانا چاہتی تھی‘۔

یہ ڈرامہ پیراگان پروڈکشن کے بینر تلے بنایا جائے گا جس کی پروڈکشن چینل ‘اردو ون’ کی جنرل مینیجر نینا کاشف کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ اسی چینل نے گزشتہ سال ٹیلی فلم ’ایک تھی مریم‘ بھی پروڈیوس کی تھی۔قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کا نام ’باغی‘ ہوگا، “نینا کاشف” کے مطابق اس ڈرامے میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع کو پیش کیا جائے گا۔  اس ڈرامے کی کہانی” شازیہ خان” نے تحریر کی، اسکرین پلے “عمیرہ احمد” جبکہ ہدایت کاری فاروق رند” کریں گے۔”

ڈرامے کی کاسٹ میں “سرمد کھوسٹ”، “علی کاظمی” اور “عثمان خالد بٹ “موجود ہیں، جبکہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں قندیل بلوچ کو ان کے بھائی وسیم نے ملتان میں ان کے گھر میں غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا جنہیں پاکستان میں 2014 میں اُس وقت شہرت ملی جب ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس میں وہ سوال کرتی ہوئی نظر آئیں،‘میں کیسی لگ رہی ہوں؟’

pakistan, pakistani, actor, actress, model, saba qamar, qandeel baloch, osman khalid butt, ali kazmi, nina kashif, paragon, production, movie, film, drama, play, documentary, asian, name of honor, killed, biopic, role, character, leading role, supporting actors, hit, blockbuster, new, release, show, coming soon, insta, instagram, pics, pictures, photos, 2014, internet, social media, video, song, earn, earning, work, misuse, women, woman, urdu, latest, news, ghomti, online

saba Qamar,model,actress,famous,lollywood,pakistan,Qandeel Baloch, muder,film,movie,urdu,news, online,viral, latest,horror,mega,project,urdu1, t.v,Osman kahlid but,ALi kazmi,Sarmad Kohsat,intsa,instagram,FB,social media, Picx,img,imges,pic,many,some days,roumor,clear,interview,society,sarmad khoosat.ali azmat,ali kazmi,osman khalid butt.