whatspp-secure-steps

واٹس ایپ محفوظ بنائیں ورنہ!


واٹس ایپ ایک چیٹنگ ایپلی کیشن ہے۔ پاکستان میں اس  ایپلی کیشن کا استعمال بہت عام ہے۔ صارفِین اپنے پیاروں کو پیغامات،ویڈیو اور تصاویر بیجھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اپنے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ کمپنی نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔ تاکہ لوگ ایک ہی چیز کے استعمال سے بےزار نہ ہو جائے۔

واٹس ایپ کو اور محفوظ بنانے کے لیے واٹس ایپ نے دعٰوی کیا ہے کہ اس کی ایپلی کیشن ’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپشن‘ ایک محفوظ ترین چیٹنگ ایپلی کیشن ہے۔’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپشن’ کا مطلب ہے کہ آپ کا پیغام محفوظ ہے۔ یعنی جسں شخص کو آپ نے پیغام بھییجا ہے۔ صرف وہی پڑھ پائے گا۔ حتیٰ کہ واٹس ایپ کمپنی کا کوئی ملازم بھی نہیں پڑھ سکتا۔ لیکن ماہرِین کی رپورٹ اور تحقیق کے مطابق واٹس ایپ کمپنی کہ یہ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔  ماہرین نے ایک ایسے نقص کا انکشاف کیا ہےکہ ان کے تمام دعووَں کو نفی میں تبدیل کردیا۔ کہ واٹس ایپ کمپنی نے ’اِن کرپشن‘ کچھ اس طریقے سے کی ہے کہ نہ صرف وہ خود صارفین کے پیغامات پڑھ سکتے ہیں ، بلکہ اس کی مالک کمپنی ’فیس بک‘ کو بھی ان پیغامات تک رسائی حاصل ہے۔اوراگر کوئی سیکورٹی ایجنسی کمپنی سے کسی صارف کے پیغامات تک رسائی مانگے تو اسے بھی رسائی دے سکتی ہے۔ ِان کرپشن میں جو key استعمال کی گئی ہے۔ وہ نہ صرف صارف کے پاس بلکہ کمپنی کے پاس بھی موجود ہوتی ہے اور کمپنی جب چاہے key تبدیل کر کے نہ صرف خود بلکہ کسی تھرڈ پارٹی کو’اکاﺅنٹ‘ رسائی بھی دے سکتی ہے۔
whatsapp-end-to-end-encryption لہذا نئی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے ایپلی کیشن کی سکیورٹی مزید سخت  اور بہتر کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔جس کا نام ’ٹو سٹیپ ویریفکیشن‘ (Two Step verification)ہے۔اس فنکشن کو ایپلی کیشن کی سیٹنگ میں جا کر ایکٹویٹ کیاجا سکتا ہے۔ اس فنکشن کے ایکٹویٹ ہونے کے بعدجب بھی آپ کسی نئی ڈیوائس پر اپنا اکاﺅنٹ کھولنے کی کوشش کریں گے۔ تو ایپلی کیشن آپ سے6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ مانگے گی۔ چنانچہ اب آپ کے موبائل فون گمُ ہونے کی صورت میں کوئی بھی آپ کےاکاﺅنٹ کو استعمال نہیں کر سکتا۔

اس فنکشن کوایکٹویٹ کرنے کا طریقہ :
اس فیچر کو ایکٹویٹ کرنے کے لیے سیٹنگ میں جا کر ’اکاﺅنٹ‘ کا آپشن کھولیں اور وہاں ’ٹوسٹیپ ویریفکیشن‘ کے آپشن کو منتخب کریں۔ یہاں سے اسے enableکر دیں۔یہ ایپلی کیشن آپ سےآپکا ای میل ایڈریس بھی مانگے گی۔ ای میل ایڈریس دینا ضروری نہیں لیکن اگر آپ اپنا پاس کوڈ بھول جاتے ہیں تو ای میل کے ذریعے دوبارہ سے نیا پاس کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

whatsapp-two-step-verification

شوشل میڈیا پر محفوظ رہنے کے مزید طریقے جاننے کے لیے ہم سے رکنیت حاصل کرے بذریعہ ای-میل  کے اور تبصرے کےذریعے آپ ہمیں اپنی قمیتی آراہ سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔

whatsApp,secure,steps,feature,Two step verification, whatsApp caht,security