true-love

سچی محبت


وہ بہت مصروف صبح تھی کہ سوا آٹھ بجے کے قریب ایک بوڑھا شخص جو 80 سال کا ہوگا اپنے انگوٹھے کے ٹانکے نکلوانے آیا. اسے 9 بجے کا وقت دیا گیا تھا مگر وہ جلدی میں تھا کہ اسے 9 بجے کہیں اور پہنچنا تھا. میں نے اہم معلومات لیں اور اسے بیٹھنے کیلئے کہا کیونکہ اس کی باری آنے میں ایک گھنٹہ سے زیادہ لگ جانے کا اندازہ تھا. میں نے دیکھا کہ وہ بار بار گھڑی پر نظر ڈال رہا ہے اور پریشان لگتا ہے. اس بزرگ کی پریشانی کا خیال کرتے ہوئے میں نے خود اسکے زخم کا معائنہ کیا تو زخم مندمل ہوا دیکھ کر اس کے ٹانکے نکال کر پٹی کردی.
اسی اثناء میں میں نے بزرگ سے پوچھا کہ کیا اسے کسی اور ڈاکٹر نے 9 بجے کا وقت دیا ہوا ہے کہ وہ اتنی جلدی میں ہے؟ وہ بولا کہ اس نے ایک نرسنگ ہوم جانا ہے جہاں اس نے 9 بجے اپنی بیوی کے ساتھ ناشتہ کرنا ہے.
اس پر میں نے بزرگ سے انکی بیوی کی صحت کے بارے میں پوچھا تو بزرگ نے بتایا کہ اسکی بیوی الزائمر بیماری کا شکار ہونے کے کچھ عرصے کے بعد سے نرسنگ ہوم میں ہے.
میں نے پوچھا کہ “اگر وہ وقت پر نہ پہنچے تو اسکی بیوی ناراض ہوگی؟”
بزرگ نے جواب دیا … وہ تو پچھلے 5 سال سے مجھے پہچانتی بھی نہیں ہے.
میں نے حیران ہو کر پوچھا “اور آپ اس کے باوجود ہر صبح اپنی بیوی کے ساتھ ناشتہ کرتے ہیں، حالانکہ وہ پہچانتی بھی نہیں کہ آپ کون ہیں؟
بزرگ نے مسکرا کر جواب دیا … “درست کہ وہ مجھے نہیں جانتی مگر میں تو اسے جانتا ہوں کہ وہ کون ہے.”
یہ سن کر میں نے بڑی مشکل سے اپنے آنسو روکے گو میرا کلیجہ منہ کو آرہا تھا یہ ہے “سچی محبت” جو نہ جسمانی ہوتی ہے نہ رومانی۔